یو اے ای نے امریکا سے F-35 طیاروں کی خریداری معطل کردی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے امریکا سے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکا سے اربوں ڈالرمالیت کے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اF-35 طیاروں کی خریداری سے متعلق  مذاکرات معطل کرنے کے بارے میں امریکا کوبتا دیا ہے۔یہ فیصلہ تکنیکی اور آپریشنل پابندیوں سمیت دیگرپہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق سیکورٹی امورپر امریکا کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے اوراس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات بھی دوبارہ شروع کردئیے جائیں۔