امریکی سینیٹر کی پاک امریکا فری ٹریڈ کیلئے مذاکرات کی حمایت

امریکی ری پبلکن سینیٹر  لینزی گراہم نے پاک امریکا فری ٹریڈ کے لیے مذاکرات کی حمایت کر دی۔

نیویارک میں پاکستانی امریکی تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران لینزی گراہم نے کہا کہ ڈیموکریٹ سینیٹرز کے تعاون سے پاک امریکا فری ٹریڈ کے سلسلے میں جلد مشترکہ خط وائٹ ہاؤس اور  وزیر خارجہ کو لکھیں گے۔

دوسری جانب امریکا کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں بیان دیتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بطور سفیر پاکستان پر زور دوں گا کہ دہشت گرد گروہوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا القاعدہ، داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف مل کر کام کریں گے۔