حکومت کی نئے کاروباری حضرات کو خوشخبری

وفاقی حکومت نے نئے کاروبار کرنے والوں کو  این او سیز کے چکر سے آزادی دے دی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  خسرو بختیار  نے  آسان فنانس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  اسکیم میں کاروبار کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔

 وفاقی وزیرصنعت و پیداوار خسرو بختیار  نے کہا کہ  وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر لیا ہے، پالیسی کے تحت کاروباری حضرات کو  ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ ملے گا۔

خسرو بختیار کے مطابق ایس ایم ای پالیسی میں چھوٹے کاروبارشامل  ہیں، اسکیم میں پیداواری سیکٹرکے لیے 10کروڑکے کاروبار پر  ٹرم اوورٹیکس کم کردیاگیا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایزکے لیے  پالیسی 5سال کی ہوگی جس کے لیے 30ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔