اسلام آباد (غزنوی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے الزام کے جواب میںایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ آج کل تعلقات کی نوعیت جیسی بھی ہے لیکن سچ بولنا چاہیے میں نے نیا پاکستان بنانے میں تحریک انصاف کی اپنی تمام توانائیاں صرف کی لیکن بنی گالہ میں اخراجات کی مد میں کبھی ایک دھیلا بھی نہیں دیا یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ریکارڈ درست رہے