ثقلین کا چیلنج، بابر اعظم ایک اوور میں 12 رنز کا ہدف پورا نہ کرسکے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابراعظم کے درمیان پریکٹس میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران ثقلین مشتاق نے بابراعظم کو ایک اوور میں 12 رنز بنانے کا چیلنج دیا۔
بابراعظم نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا چیلنج قبول کیا لیکن وہ ہدف پورا نہ کرسکے۔
ثقلین مشتاق نے بابراعظم کو تیسری گیند پر آؤٹ کردیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔