بھارت میں 1کلوچائے ریکارڈ1لاکھ روپے میں فروخت
نئی دہلی: بھارت کی ریاست آسام میں ایک کلوچائے کی پتی ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں چائے بنانے والی کمپنی کی گولڈ ٹی کے نام سے مشہورچائے کی پتی کا ایک کلوگرام نیلام میں ریکارڈ ایک لاکھ روپے کی قیمت پر فروخت ہوا۔
چائےکی پتی تیارکرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ گولڈ ٹی چائے کی نہایت نایاب، قیمتی اورنفیس قسم کی پتیوں اورکلی سے تیارکی جاتی ہے۔ ہرسال کمپنی 10 کلوگرام گولڈ ٹی تیارکرتی ہے لیکن رواں سال صرف 2کلوگرام گولڈ ٹی تیارکی گئی۔
آسام کی آب وہوا چائے کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے اوروہاں چائے کی پتی کی کئی مہنگی اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ آسام میں اب پرپل اوریلو چائے بھی اگائی جارہی ہے۔