لاہور: () لاہور ہائیکورٹ نے 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت نے اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ میں اضافے پر تشویش ہے، اسموگ پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
پی ڈی ایم اے نے مچھلی اور باربی کیو کے دھوئیں کو اسموگ کی وجہ قرار دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ نے تمام ذمہ داروں سے ایک ہفتے میں جرمانے کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرمانوں کی وصولی سے متعلق کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
عدالت نے انسداد اسموگ کیلئے لاہور میں ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر میں بلند و بالاعمارتوں میں پارکنگ نہیں رکھی جا رہی۔ عدالت نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ نہ رکھنے والے پلازوں کی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت، بلند و بالاعمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دینا زیادتی ہے۔