ونڈیز ٹیم کے 6 کرکٹرز کورونا سے متاثر، مزید کیسز آنے پر میچ ملتوی ہونے کا امکان

کراچی: () ویسٹ انڈیز ٹیم کے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ تاحال مثبت آ چکا ہے، مزید کیسز آنے پر آج کا میچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، نتائج کچھ دیر بعد موصول ہوں گے۔ کورونا مثبت کیسز بڑھے تو ون ڈے سیریز بھی خطرےمیں پڑ جائے گی۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق 3 کھلاڑیوں شائی ہوپ، سپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے علاوہ 2 آفیشلز اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی کورونا سے متاثر ہوئے۔

ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس طرح متاثرہ ونڈیز کرکٹرز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 اور سٹاف کی 3 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔