کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 277 نئے مریض
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 491 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 74، سندھ میں 4 لاکھ 78 ہزار 717، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 887، بلوچستان میں 33 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 215 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 27 لاکھ 30 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 927 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 52 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 55، سندھ میں 7 ہزار 648، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 903، اسلام آباد میں 963، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 745 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔