پاکستانی کرکٹرز سیلف میڈ، گلیوں میں کھیل کر سیکھتے ہیں: ثقلین مشتاق

کراچی: () پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ کوچ کے لیے تکنیکی باتوں سے پہلے پلیئرز کو سمجھنا ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں لیجنڈ سپنر ثقلین مشتاق نے پاکستانی کھلاڑیوں میں پائی جانے والی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور انھیں سراہا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز  سیلف میڈ  ہوتے ہیں اور گلیوں میں خود سیکھ کربنتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا پاکستان میں پایا جانے والا ٹیلنٹ مانتی ہے۔

ہیڈ کوچ نے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابر اعظم دور حاضر کے میگا سٹار ہیں جبکہ حال ہی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی 2 گیندوں نے پاکستان کو ایک نئی انرجی دی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں شاہین شاہ آفریدی جیسی گیند بازی نہیں دیکھی۔