وہاب اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کے ‘راز فاش’ کر دیے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک دوسرے کے رازوں سے پردہ اٹھادیا۔
سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لنکا پریمیئر لیگ میں شریک قومی اسٹار وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ’اسپرے چیلنج‘ پورا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے راز فاش کیے۔
سوال جواب کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں کھلاڑیوں میں وہاب ریاض زیادہ سست ہیں جبکہ حس مزاح شعیب ملک کا کمال ہے۔
شعیب کا کہنا تھا کہ وہاب اس لیے سست ہیں کہ وہ ایک فاسٹ بولر ہیں اور انھیں زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔
وہاب نے بتایا کہ شعیب ملک بہت برا ڈانس کرتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی یوٹیوب پر موجود ہیں ، وہاب ریاض برا گاتے ہیں اور جب وہاب سے گانے کی فرمائش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سیشن ہنسی مذاق ہے کہ اس لیے میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرا گانا سن کر رونے لگیں۔
کھانے کے شوقین ہونے کے حوالے سے شعیب ملک نے بتایا کہ وہ دن میں 6 بار کھاتے ہیں لیکن کم تعداد میں ۔
وہاب ریاض نےشعیب ملک کے حوالے سے مزید بتایا کہ شعیب ملک رات 3 بجے بھی سینڈوچ کا آرڈر کررہے ہوتے ہیں۔