پرائیویٹ سکولوں کی بے دخلی کے خلاف طلباء و طلبات کا احتجاجی مظاہرہ۔

راولپنڈی( ) کینٹ کی حدو سے پرائیویٹ سکولوں کی بے دخلی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کنٹونمنٹ بورڈ کی ہر گلی محلے میں قائم سکولوں کے طلباء و طلبات کا احتجاجی مظاہرہ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبر چوہدری محمد طیب کی قیادت میں علامہ اقبال کالونی میں قائم شائنگ سٹار سکول کی تمام برانچز کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ طلبا ء و طالبات اور اساتذہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آخری امید آرمی چیف، میرا سکول گھر سے دور نامنظور، کینٹ حدود سے سکولوں کی بیدخلی ناقابل قبول، بچوں کو سکول جانے دو علم کی شمع جلانے دو ۔ تعلیم کو اہمیت دو جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوئینر ناصر محمود، سیکرٹری جنرل ملک اظہر محمود، اور ممبر چوہدری محمد طیب ن،نصیر احمد جنجوعہ ،محمد آصف ، شہباز قمر ، ملک نسیم ، ندیم شیراز،ابرا ر احمد خان ، محمد عثمان ،حافظ محمد بشارت نے طلباء و طالبات سے خطاب بھی کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنونئیر ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کنٹو نمنٹ کے علاقوں سے تعلیمی اداروں کے بیدخلی کے اقدام سے کینٹ حدود میں بسنے والی آبادی بہت متاثر ہو گی ۔ کینٹ کے علاقوں سے پرائیوٹ سکولوں کی بے دخلی سے طلباء و طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا اور اساتذہ بے روز گار ہو جائینگے ۔اس ضمن میں آرمی چیف کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جیک کے سیکرٹری جنرل اظہرمحمود کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ کے علاقوں سے تعلیمی اداروں کو نکالنے سے تعلیمی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ ہماری آخری امید صرف آرمی چیف ہیں وہ ہمارے مسئلے کو حل کرائیں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ کی جانب سے رات کی تاریکی میں سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے جو ظلم ہے۔ سکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم پر بہت بُرا اثر پڑے گا۔ کینٹ کی گلی محلوںمیں قائم کم فیس والے سکولوں میں پڑھنے والے بچے گھروں سے دور کیسے جاینگے ان کو گھر کے پاس ہی بہترین ماحول میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ اگر سکولوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو کینٹ کی ہر گلی اور سٹرک کو بلاک کر دینگے اور جب تک سکولوں کی بندش کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا اُس وقت تک ہم پیچھے نہیں ہٹھیں گے ۔