عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے، دو گاڑیاں تباہ
بغداد: () عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دو راکٹ داغے گئے، حملے میں دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
عراقی سکیورٹی فورسز نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بغداد کے گرین زون پر دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک کو فضا میں تباہ کر دیا گیا جب کہ دوسرا راکٹ امریکی سفارت خانے سے 500 میٹر کی دوری پر گرا۔
حملے میں دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔