کاغذ سے پنکھا چارج کرنیوالی بیٹری تیار

لاہور:(ویب ڈیسک)کاغذ کا استعمال کرتے ہوئے پنکھا چارج کرنے والی بیٹری تیار کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کی نانیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (این ٹی یو) کے انجینئروں نے کاغذ کا استعمال کرتے ہوئے بیٹری تیار کی ہے جو ایک چھوٹا پنکھا 45 منٹ تک چلا سکتی ہے۔

اس پروٹوٹائپ بیٹری کی موٹائی صرف 0.4 ملی میٹر ہے جو کہ دو انسانی بالوں کی موٹائی کے برابر ہے۔ جبکہ اس کا رقبہ صرف 4 مربع سینٹی میٹر ہے۔

بیٹری ایک خاص ہائیڈروجیل سیلولوز کاغذ سے بنی ہے جس کے دونوں طرف زنک الیکٹروڈ پرنٹ کیے گئے ہیں۔

زنک الیکٹروڈز کو بھی ایک بہت ہی باریک سونے کے ورق سے لپیٹا گیا ہے تاکہ ان کی بجلی چلانے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔