خیبرپختون خوا کے عوام نے پی ٹی آئی کومستردکردیا،شہبازشریف

لاہور: (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ حکمران جماعت کی شکست کمر توڑ مہنگائی، اشیا کی قیمتوں میں اضافے اورکمزور گورننس کیخلاف عوام کے غصے کا اظہارہے۔

 

شہبازشریف نے مزید کہا کہ یہ اس تجربے کے خاتمے کی شروعات ہے جو قوم کو مہنگا پڑا ۔