راولپنڈی: پاکستان نے بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا جب کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر,کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نےبھی تجربےکامشاہدہ کیا۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا کہنا تھاکہ بابر کروز میزائل ون کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس اور سروسز چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کومبارکباد دی۔