مقبوضہ جموںوکشمیرمیں شدید ترین سردی کے چالیس دنوں پر محیط چلہ کلاں کا آغاز چلہ کلاں میںدرجہ حرارت منفی رہتا ہے اور ندی نالے اور جھیلیں منجمد ہوجاتی ہیں

سری نگر() مقبوضہ جموںوکشمیرمیں شدید ترین کے چالیس دنوں پر محیط چلہ کلاں کا آغاز ہو گیا ۔ چلہ کلاں21 دسمبر سے 31جنوری تک جاری رہتا ہے اوراس دوران مقبوضہ وادی کشمیر شدید ترین سردی کی لپیٹ میں رہتی ہے ۔چلہ کلاں کے دوران مقبوضہ وادی کشمیراور لداخ خطے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بھی نیچے گر جاتا ہے اور ندی نالے اور جھیلیں منجمد ہوجاتی ہیں۔ چلہ کلاں کے بعد بیس روزہ چلہ خوردشروع ہوتا ہے جو 31جنوری سے 19فروری تک جاری رہتا ہے جسکے بعد چلہ بچہ  کا آغاز ہوتا ہے جسکا دورانیہ 20فروری سے 2مارچ تک کا ہوتا ہے۔سخت سردی کی 40 دن کی طویل مدت کا ‘چلہ کلاں’ منگل کو شروع ہو تے ہی جموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔  گزشتہ رات سری نگر میں منفی 2.8، پہلگام میں منفی 3.7 اور گلمرگ میں منفی 5.0 ڈگری  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لداخ کے دراس میں منفی 11.1، لیہہ میں منفی 10.2 اور کرگل میں منفی 9.0 کم سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔جموں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6، کٹرا 6.0، بٹوت 4.3، بانہال 2.4 اور بھدرواہ 2.6 تھا۔سخت سردی کا 40 دن کا طویل دورانیہ، جسے مقامی طور پر ‘چِلہ کلاں’ کے نام سے جانا جاتا ہے، 21 دسمبر کو شروع ہوا۔چلہ کلاں کا 40 دن کا دورانیہ ہر سال 31 جنوری کو ختم ہوتا ہے جو لوگوں کے لیے کافی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔