او آئی سی سے کشمیریوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ امتیاز احمد صدیقی عمران خان کشمیریوں کے محسن اور سفیر کشمیر ہیں ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی۔
مظفرآباد()چیئرمین علماء ومشائخ امتیاز احمد صدیقی نے او آئی سی کے پاکستان میں اجلاس کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کے بڑے فورم کے پاکستان میں اجلاس سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ او آئی سی سے کشمیریوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے لئے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی طور پر مسلمہ حق حق خودارادیت دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن اور سفیر کشمیر ہیں انھوں نے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی۔او آئی سی کے اجلاس سے تحریک کشمیر کو تقویت ملے گی کشمیری عوام کو او آئی سی سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بین الاقوامی برادری میں اہم مقام ہے۔انھوں نے کہا کہ او آئی سی اسلامی دنیا کا مسلمہ فورم کشمیری عوام منتظر ہیں کہ او آئی سی ان کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔