پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہونے پر پی ٹی سی ایل کا بیان

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے انٹرنیٹ کی سب میرین کبیل کٹنے پر بیان جاری کردیا۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کیبل کٹنے پر  متبادل بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا ہے اور اگلے چند دن میں مزید بینڈوڈتھ شامل کی جائے گی۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ اگلے چند دن انٹرنیٹ سروس معمولی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔