ہتھیاروں کی دوڑ میں روس امریکا مقابلہ جاری، جدید ترین ڈرون کا کامیاب تجربہ
ماسکو: () ہتھیاروں کی دوڑ میں روس ایک بار پھر امریکا کے ساتھ مقابلے میں آ گیا، روسی وزارت دفاع نے جدید ترین ڈرون کے کامیاب تجربے کی ویڈیو جاری کر دی۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون فضا سے زمین اور فضا سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور ایک بار اڑنے کے بعد بارہ گھنٹے تک فضا میں اڑان برقرار رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
ویڈیو میں ڈرون کی مدد سے ایک بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ روس اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ پرانی ہے لیکن ڈرون ٹیکنالوجی میں امریکا کو روس پر سبقت حاصل رہی ہے۔