پاکستان سے افریقہ جانے والی کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

لاہور: () پاکستان سے افریقہ جانے والی کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر رہی، صارفین کم رفتار کی شکایت کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی واقع ہوئی، پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں وقت لگے گا، انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقل کی جارہی ہے۔