امریکا کی افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی مشروط پیش کش
واشنگٹن: () امریکا نے افغانستان میں مدد کی مشروط پیشکش کی ہے، افغانستان کو ایک سال تک انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی۔
امریکا نے سلامتی کونسل میں افغانستان میں مدد کی نئی قرارداد جمع کرائی ہے، قرار داد کے مطابق افغانستان کو امداد کی فراہمی کا اطلاق طالبان پر عائد پابندیوں پر نہیں ہوتا۔ افغانستان کے لیے قائم فنڈ کو طالبان سے دوررکھا جائے گا۔
امریکا کی افغانستان سےمتعلق نئی قرارداد پر جلد ووٹنگ کا امکان ہے۔ اس سے قبل پیش کردہ امریکی قرارداد چین، روس اور برطانیہ نے مسترد کردی تھی۔