اسلام آباد: () الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصل واوڈا نے امریکا میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا۔
فیصل واوڈا کے وکیل نے پیدائش کا سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ فیصل واوڈا پیدائشی طور پر امریکی شہری ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ کرا دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پاسپورٹ منسوخ ہونے سے شہریت بھی ختم ہو جاتی ہے ؟ وکیل نے بتایا کہ دوہری شہریت کے حامل افراد کو نائیکوپ ملتا ہے، شناختی کارڈ نہیں، نادرا نے 29 مئی 2018 کو نائیکوپ منسوخ کر کے شناختی کارڈ جاری کیا، نادرا کا پاکستانی شہری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ نادرا ایسا سرٹیفکیٹ جاری کر بھی سکتا ہے یا نہیں ؟ فیصل واووڈا کا کہنا تھا کہ بطورامیدوار قومی اسمبلی قانون کا اتنا علم نہیں تھا۔ دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل ووڈا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔