رضوان، بابر اعظم سے زیادہ بہتر کپتان: شاہین آفریدی
لاہور: () قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان، بابراعظم سے زیادہ بہتر کپتان ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرف سے رصوان کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا شروع کیا اور وہ انہیں ہی بہترین کپتان قرار دیں گے تاہم شاہین نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بابر اعظم بہترین بلے باز ہیں اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیم ترقی کر رہی ہے۔
یاد رہے شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور کی کپتانی کو اپنے لئے اعزاز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے بہت بڑا موقع ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، ٹورمنٹ میں 100 فیصد پرفارم کریں گے۔