حریم فاروق نے ڈرامہ پروڈکشنز میں بھی قدم رکھ دیا
کراچی: () اداکارہ و فلم پروڈیوسر حریم فاروق اور پروڈیوسر عمران رضا کاظمی نے مشترکہ طور پر فلموں کے بعد ڈرامہ پروڈکشنز میں قدم رکھ دیا۔
2013 میں مشترکہ طور پر پہلی فلم سیاہ کو پروڈیوس کرنے کے بعد اب دونوں نے مذکورہ فلم کو ٹی وی سیریز کا روپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کو وہ آئی آر کے فلمز پروجیکٹ کے طور پر سیا ہ سیریز گرین انٹر ٹین منٹ کے طور پر بنارہے ہیں۔
مذکورہ سیریز کیلئے فنکاروں عدنان صدیقی، علی انصاری، اسامہ خان، علی خان، اسدصد یقی، اففان وحید کو اہم کرداروں کے لئے سائن کرلیا ہے۔ حریم فاروق اپنے گروپ کے ساتھ اب تک چار فلمیں پروڈیوس کرچکی ہیں۔ ٹی وی سیریز ان کی یہ دوسری ہے اس سے قبل وہ 22 قدم نامی سیریز بناچکی ہیں۔ وہ اداکاری سے زیادہ ماڈلنگ اور پروڈکشنز پر توجہ دے رہی ہیں۔