مریم انصاری کی شادی، معین خان اور اعظم خان کا رقص

پاکستانی اداکارہ مریم انصاری کی سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہمراہ شادی کی تقریبات گزشتہ تین دنوں سے کراچی میں جاری تھیں۔

گزشتہ روز مریم انصاری کی شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) ہوئی جس میں دُلہن اور دُلہے سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور معین خان کے چھوٹے بیٹے اعظم خان نے اپنے اسٹائل میں ڈانس کیا۔

اس سے قبل مریم اور اویس کی شبِ قوالی بھی ہوئی جس میں علی انصاری اور معین خان نے روایتی موسیقی پر رقص کیا۔

شادی کی اسی تقریب میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ اعظم خان کی اداکارہ ایمن سلیم کے ہمراہ لی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/اعظم خان، انسٹاگرام
فوٹو: اسکرین شاٹ/اعظم خان، انسٹاگرام

انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر مریم انصاری کی عروسی لباس کے خوب چرچے ہیں، اس کے علاوہ دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہیں جس میں مریم اور اویس ڈانس کررہے ہیں جب کہ ایک ویڈیو رخصتی کی بھی وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ مریم اور اویس کا نکاح رواں برس کے آغاز میں ماہِ فروری میں ہوا تھا۔