اقرا اور یاسر نے آخر کار بیٹے کا چہرہ دکھا دیا
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کا چہرہ پیدائش کے 5 ماہ بعد دکھا دیا۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بیٹے کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ آج کبیر کو اس دنیا میں آئے ہوئے 5 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور یہ اس وقت کی تصویر ہے جب کبیر 3 ماہ کا تھا۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کبیر حسین کی تصویر آپ سب سے شیئر کی جائے۔
اقرا عزیز کی شیئر کردہ تصویر یاسر حسین نے بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ کبیر نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ یاسر اور اقرا کے ہاں رواں سال 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم دونوں نے بیٹا کا چہرہ اب تک مداحوں سے شیئر نہیں کیا تھا۔