پاکستانی بولرز نے افغان ٹیم کو پچھاڑ دیا، 52 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو پچھاڑ دیا اور پوری ٹیم کو صرف 52 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ گروپ اے کے دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی۔
پاکستان کے نوجوان بولرز پہلے اوورزسے ہی افغان بلے بازوں پر حاوی رہے اور صرف 12 رنز پر آدھی افغان ٹیم کو گھر بھیج دیا اور پھر پوری افغان ٹیم 24 ویں اوور میں 52 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتخانہ آغاز کیا ہے۔