صبور علی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک گئیں

اداکارہ صبور علی نے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو کو بغیر اجازت عکس بند کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات ہوئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

ان ہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صبور اور علی کے رقص کی سامنے آئی جس میں اداکارہ علی انصاری سے کچھ خفا دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر صبور علی نے برہمی ظاہر کی۔