بابراعظم کے مداح نے کپتان کی شکایت ان کے والد سے لگادی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو جواب نہ دینے کی وجہ بتائی ہے۔

انسٹاگرام پر متحرک رہنے والے اعظم صدیق نے اپنے اکاؤنٹ پر پاکستان کے نوجوانوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا جس پر بابر اعظم کے فین پیج نے کمنٹ کیا اور کہا کہ انکل ایک چھوٹی سی شکایت ہے۔

کرکٹر کے مداح نے لکھا کہ بابر سوشل میڈیا پر جواب نہیں دیتے، ہم جانتے ہیں کہ وہ کافی مصروف ہوتے ہیں لیکن تھوڑا سا وقت نکال کے انہیں جواب دینا چاہیے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

صارف نے مزید لکھا کہ بابراعظم کے مداح اُن کے لیے دل سے خوبصورت اسٹوریز بنا کر شیئر کرتے ہیں تو ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ کبھی کبھی ٹائم نکال کر اپنے فین پیجز کو جواب دے دیا کریں۔

بابراعظم کے والد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی قومی کرکٹ ٹیم کو اجازت نہیں ہے۔