بنگلا دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 37افراد ہلاک

ڈھاکا: بنگلا دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے37 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی  ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے 250کلومیٹردور جھلوکٹھی میں پیش آیا۔ 3 منزلہ کشتی میں 500 افراد سوارتھے۔ کشتی میں اچانک آگ بھڑکنے کے بعد متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

مقامی حکام کے مطابق 37 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ کچھ لوگ جھلس کر اورکچھ ڈوب کر ہلاک ہوئے ۔پولیس نے کشتی کے انجن روم میں آگ لگنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔