رمیز راجہ کی دوسری فتح پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور: () انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کو ہرانے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانو، آپ نے اچھی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعصاب کو قابو میں رکھا۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔