سال میں زیادہ ٹیسٹ رنز، جو روٹ ریکارڈ محمد یوسف سے نہیں چھین پائے

کراچی: انگلش کپتان جو روٹ سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ محمد یوسف سے نہیں چھین پائے۔

جو روٹ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 50 جبکہ دوسری باری میں 28 رنز بنائے، اس طرح اس سال مجموعی ٹیسٹ رنز 1708 رہے، وہ ٹیسٹ تاریخ میں ایک کیلنڈر ایئر میں 1700 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

ٹاپ پر موجود محمد یوسف نے 2006 میں 11 میچز کی 19 اننگز میں 1788 رنز بنائے تھے، ویوین رچرڈز نے اتنے ہی میچز اور اننگز میں 1976 میں 1710 رنز اسکور کیے تھے،روٹ نے اس سال 15 میچز کی 29 اننگز میں 1708 رنز بنائے۔