گروپس سے پریشان واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر
واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔
ایپلی کیشن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس بار ایپ گروپس کے ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے، کئی لوگ متعدد گروپس سے تنگ آجاتے ہیں اور ان کی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم سے کم گروپس کا حصہ رہیں۔
ایسے میں واٹس ایپ جلد ہی کمیونٹی نامی فیچر متعارف کروائے گا جس میں 10 گروپس کو بیک وقت ایک جگہ شامل کیا جاسکے گا یعنی 10 گروپس کا ایک فولڈر بن جائے گا۔
گروپس کی کمیونٹی تشکیل دینے والا صارف خود ہی اس کا ایڈمن ہوگا اور اس کے اختیار میں ہوگا کہ کون سے گروپس اس فولڈر کا حصہ ہوں گے۔