اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 216 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آج مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 216 پوائنٹس اضافے سے 44260 رہا۔

100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 44267 رہی جبکہ  بازار میں 27 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے بڑھ کر 7592 ارب روپے ہے۔