شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کو نوکری کی درخواست قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے مگر حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہا ہے کل آرہا ہے، نوازشریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے، جب تک سمجھوتا نہیں ہوا۔

شہباز شریف سے متعلق عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔