کپیٹل یونیوسٹی میں کنسرٹ کا اہتمام، ساحر علی بگا ، آئمہ بیگ اور عاصم رضا کی شاندار پرفارمنس

لاہور: () کپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف گلوکارساحر علی بگا ،عاصم رضا ، نعمان ملک اور گلوکارہ اور آئمہ بیگ نے زبردست پرفارمنس دی۔

گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازکا جادو جگایا تو طلباء جھوم اٹھے، گلوکاروں کا کہنا تھا کہ طلباء نے ان کا جوش بھی بڑھا دیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پڑھائی کیساتھ طلباء کو تفریح فراہم کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔