نئے سال کی آمد پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی عوام سے اپیل
کراچی: نئے سال کی آمد پر سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے عوام سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کراچی پولیس کی جانب سے عوام سے درخواست کرتا ہوں کے نئے سال پر ہوائی فائرنگ نہیں کیجیے۔ نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
سابق کپتان نے کہا نئے سال کو ہوائی فائرنگ کرکے نہ منائیں، بلکہ آنے والے سال کو پیار محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کرمنائیں۔