اسلام آباد: وزیر اعظم نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے، اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے، معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔