باپ نے غلط فہمی میں بیٹی پر گولی چلادی، لڑکی ہلاک
امریکا میں باپ نے غلط فہمی میں بیٹی پر فائرنگ کردی جس سے لڑکی ہلاک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے گھر میں داخل ہوتے وقت اپنی 16 سالہ بیٹی پر غلط فہمی میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ لڑکی کا باپ گھر میں بیٹی کے داخل ہوتے ہوئے غلط فہمی کا شکار ہوگیا اور اس نے ہڑبڑاہٹ میں فائرنگ کردی جس سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعے کے بعد لڑکی کی ماں نے فوری طور پر ریسکیو کے لیے کال کی جس پر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔