اریبہ حبیب کی خانہ آبادی، آج پیا گھر سدھار جائیں گی

کراچی: () اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب اور سعدین شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، اداکارہ آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اریبہ کی نکاح نامے پر دستخط اور نکاح تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے لئے سرخ رنگ کا جوڑا پسند کیا جبکہ سعدین نے گہرے نیلے رنگ کا شلوار قمیض سوٹ پہنا۔

اریبہ نے سٹیج پر بیٹھے تصویر کے کیپشن میں "نکاح مبارک” لکھا۔