
اسرائیل کی فلسطینی آبادیوں پر پھر بمباری، متعدد عمارتیں تباہ، اموات کا خدشہ
مقبوضہ بیت المقدس: () نئے سال پر بھی اسرائیل امن دشمنی سے باز نہ آیا، صیہونی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں خان یونس سمیت دیگر آبادیوں پر بمباری کی، حملے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ اموات کا بھی خدشہ ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے خان یونس، قادسیہ اور بیت الاھیا سمیت دیگر علاقوں پر بمباری کی، خبرایجنسی کےمطابق سام میزائلوں سے لیس اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے بھی غزہ پر حملہ کیا، صہیونی فورسز کی جانب سے شمالی غزہ پر ٹینکوں سے گولہ باری بھی کی گئی۔
اسرائیلی فورسز کی طرف سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حماس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے جبکہ تل ابیب کی طرف دوراکٹ داغے گئے ہیں۔