اے آر رحمان کی بیٹی کی منگنی ہو گئی
ممبئی: آسکرایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اورگلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی ہوگئی۔
خدیجہ رحمان نے سوشل میڈیا پراپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے منگتیر ریاض الدین شیخ کی تصویر بھی شئیرکی۔ خدیجہ کا کہنا تھا 29 دسمبرکوان کی سالگرہ کے دن منگنی کی تقریب ہوئی جس میں خاندان والوں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی۔شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خدیجہ رحمان کے منگیترآڈیو انجینئیر ہیں۔خدیجہ رحمان پردہ کرتی ہیں اورحجاب کے ساتھ ہی پبلک پرفارمنس کرتی ہیں۔
اے آررحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نقاب کرتی ہیں اوراس وجہ سے اے آررحمان اوران کی بیٹی خدیجہ کو ہندوانہتاپسندوں اکثرتنقید کا نشانہ بناتے ہیں اوردھمکیاں دیتے ہیں۔
اے آررحمان کوخدیجہ پردباؤ ڈال کرپردہ کرانے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ اے آررحمان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں اورحجاب لینے کا فیصلہ خدیجہ کا اپنا ہے کسی زبردستی کا نتیجہ نہیں ۔