سبزیاں بیچنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، ڈالر کو باہر لیجانے کو کم کرنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک سے باہر ڈالر لے جانے کو کم کرنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاک چین بزنس انویسمنٹ فورم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سبزیاں بیچنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، برآمدات بڑھائے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، اشرافیہ پیسے چوری کر کے باہر بھیج دیتی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے چین کا فیڈ بیک چاہیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چین کے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور ان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔