کورونا موبائل ہیلتھ یونٹ گھر گھر جا کر 30 ہزار 201 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی ۔

راولپنڈی ( ) کورونا موبائل ہیلتھ یونٹ نے چھ ماہ میں گھر گھر جا کر 30 ہزار 201 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی ۔ موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے گھروں میں ویکسیشن کا عمل جاری ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کورونا موبائل ہیلتھ یونٹ راولپنڈی ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران راولپنڈی کی گلی محلو ں میں موبائل یونٹ کے ذریعے گھر گھر جا کر مرد اور خواتین کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئیں ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کاکہنا تھا کہ جو ن 2021 سے دسمبر 2021 تک 17 ہزار 240 مرد اور 12 ہزار 961 خواتین کو گھر وں میں جا کر ویکسین لگائی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین ہی اس وباء سے بچاو کا علاج ہے ۔ تمام شہری ویکسیشن کرائیں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی عوام کی سہولت کے لیے اب موبائل یونٹ گھر گھر جا کر ویکسینیشن کر رہا ہے عوام تعاون کریں اور جن افراد نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیںلگائی و ہ جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ کورونا کی نئی لہر سے بھی محفوظ رہ سکیں ۔