میاں محمود قصوری ایڈووکیٹ کی کتاب سجا پھول میری شیروانی پہ ہے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی بطور مہمان خصوصی شرکت

قصور( ) میاں محمود احمد قصوری ایڈوکیٹ کی یادوں اور خیالات پر مبنی نثری و شعری مجموعہ "سجا پھول میری شیروانی پہ ہے” کی تقریب رونمائی، مذکورہ کتاب میں تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء اور قائد اعظم کے قریبی ساتھی راجہ صاحب محمود آباد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، کتاب کی تقریب رونمائی پیاس کالج کچہری کیمپس قصور میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سابق وزیر خارجہ خورشید احمد قصوری تھے، تقریب میں وکلاء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، خورشید احمد قصوری نے اپنے خطاب میں محمود قصوری کی سوچ اور جذبے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، دیگر مقررین میں پرنسپل پیاس کالج شہزاد بھٹی، محمد اسلم چوہدری ایڈوکیٹ، عمران رفیع بھٹی ایڈووکیٹ ، حافظ نعمان چوہدری، سینئر ایڈووکیٹ اےڈی تاثیر، چوہدری شبیر احمد، محمد سلیم مہر ایڈوکیٹ، ملک محمد شفیق ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطاب میں میاں محمود احمد قصوری کے کلام اور ان کی سوچ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کتاب نوجوان نسل کے لئے بہت رہنمائی سمائے ہوئے ہے۔