محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، اسکروٹنی کے بعد 200 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔
ضلع خیرپور کی اسکروٹنی میں 200 ملازمین جعلی بھرتی والے پائے گئے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکروٹنی کے بعد تمام جعلی ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ ملازمین 2012 میں بھرتی کئے گئے تھے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام اضلاع کی جعلی بھرتیوں پر اسکروٹنی جاری ہے۔