بنگلہ دیش کی بڑی کامیابی، نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 328 اور دوسری اننگز میں 169رنز بنائے، بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 458 اور دوسری اننگز میں 40 رنز کا ہدف    2وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبادت حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے کیویز سرزمین پر یہ پہلا ٹیسٹ جیتا ہے