اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
تل ابیب: اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر بحیرہ روم پر تربیتی مشن کے دوران محو پرواز تھا کہ حیفہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے تمام تربیتی پروازوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی سرزمین پر قبضہ کر کے قائم کی گئی ہے، ظالم اسرائیلی فوجی فلسطینی مسلمانوں پر اکثر و بیشتر مظالم ڈھانے کی کارروائیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔