اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔
سپریم کورٹ میں نیب افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر افسران کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ نیب وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمٰن کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا تھا جس پر عدالت نے نوٹس لیا تھا۔